منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی، توانائی اور زرعی پیداوار میں کمی کا خطرہ

منگلا ڈیم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیڈ لیول تک پانی گیا ہے۔ ترجمان منگلا ہائیڈرلوجی

0

منگلا/ جہلم: منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی،توانائی بحران اور زرعی پیداوار میں کمی کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

ترجمان منگلا ہائیڈرلوجی نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگلا ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1050 کیوسک ہے جو ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی ہے،منگلا ڈیم میں پانی کا انفلو 2 ہزار کیوسک ہے اور اخراج بھی 2 ہزار کیوسک ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگلا پاور ہاؤس میں بجلی کی پیداوار چند یونٹ رہ گئی ہے، منگلا پاور ہاؤس میں بجلی کی پیداوار 1050 میگا واٹ ہے۔پانی کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے زرعی شعبہ بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

ترجمان منگلا ہائیڈرلوجی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کی نسبت منگلا ڈیم کی سطح 11 فٹ کم ہوئی۔ پہلی ڈیم کی ڈیڈ لیول 1040 فٹ تھی اپریزینگ کی وجہ سے ڈیڈ لیول 1050 ہے۔ منگلا ڈیم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیڈ لیول تک پانی گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.