دینہ

جہلم فورم برطانیہ کے کوآرڈینیٹر راجہ نقاش کے اعزاز میں چوہدری تصدق کی جانب سے ظہرانہ

دینہ: جہلم فورم برطانیہ کے کو آرڈینیٹر راجہ نقاش اور جہلم فورم دینہ کے آرگنائزنگ ممبران شکیل کھٹانہ اور جمیل احمد کے اعزاز میں سیاسی و سماجی شخصیت اور نگیال کونسل کے لیبر کونسلر چوہدری تصدق کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر آئندہ ماہ کی نو تاریخ کو بڑاگواہ میں لگائے جانے والے آئی کیمپ پر تحصیل سوہاوہ کے کو آرڈینیٹر شکیل کھٹانہ نے بریفنگ دی جس میں ہیلتھ کئیر لیب جہلم کے راجہ رفعت کیانی اور ان کی ٹیم کے خصوصی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس کیمپ میں میڈیکل، گائناکالوجسٹ، ڈینٹل سرجن اور فری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

میٹنگ میں باہمی دلچسپی کے کئی امور زیر بحث آئے جن میں دیوار مہربانی، ایجوکیشن اور جہلم فورم کی کونسل لیول اور ضلع اور تحصیل لیول پر تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ راجہ نقاش نے شکیل کھٹانہ، جمیل احمد اور دیگر دوستوں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور جہلم فورم کے ممبران کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

راجہ رفعت کیانی کا کہنا تھا کہ ہمارا تعاون جہلم فورم کے ساتھ ہے لیکن اگر ہر کیمپ سے پہلے رضاکاروں کی ایک میٹینگ بلائی جائے تو کیمپس کو بہتر انداز میں آرگنائز کیا جا سکتا ہے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ تمام پراجیکٹس کے لیے سپانسرز مل جائیں لیکن اگر ممکن نہ ہو تو اس کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔ چوہدری تصدق نے جہلم فورم کے ممبران اور رضاکاروں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر راجہ رمیض مظہر اور طاہر برلاس بھی موجود تھے۔راجہ نقاش نے میزبان چوہدری تصدق اور دیگر ممبران کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور جہلم فورم کے انسانیت کے اس مشن کو مزید اضافے لے جانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button