فواد چوہدری کا یونین کونسل نکہ اور یونین کونسل ناڑہ میں بجلی کے کم وولٹیج پر ایکشن، کم وولٹیج کامسئلہ حل کروا دیا

0

جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یونین کونسل نکہ اور یونین کونسل ناڑہ میں بجلی کے کم وولٹیج پر ایکشن،سیکرٹری پانی و بجلی سے سے میٹنگ کے بعد علاقہ بائی دیس میں کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو گیا،اہلیان بائی دیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،وفاقی وزیر اطلاعات کو کم وولٹیج کا مسئلہ حل کروانے پر خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ بائی دیس کی یونین کونسل ناڑہ اور نکہ میں گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کیکم وولٹیج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا تھا عوامی شکایات پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری پانی و بجلی سے میٹنگ کی اور صورتحال سے آگاہ کیا جسکے بعد علاقہ بائی دیس میں بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو گیا ہے جس ہر علاقہ مکینوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.