جہلم

ٹائیفائیڈ آنتوں کا بخار ایک ایسا انفیکشن ہے جو ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر چوہدری خالد محمود نے ہسپتال کی وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ٹائیفائیڈ آنتوں کا بخار ایک ایساانفیکشن ہے جو پورا سال ہی تقریباً ہر عمرکے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک جراثیم سالمونیلہ کیوجہ سے ہوتا ہے ، جو کہ عام طور پر یہ گلے سڑے پھلوں ، کھانے یا خراب پانی میں پایا جاتا ہے بالخصوص انڈے اور مرغی کے خراب ہونے یا سڑنے کیوجہ سے یہ جراثیم انسان میں منتقل ہو جاتاہے ہسپتال میں جو مریض بخار ، قے ، پیٹ کے درد میں مبتلا ہو کر آتے ہیں ان کے ٹائیفائیڈ کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ٹائیفائیڈ بخار سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ صفائی کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آلودہ غذائیں یا مشروبات کوئی بھی صحت مند آدمی استعمال کرے تو وہ بھی ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہو سکتا ہے ، بیماری سے بچاؤ کے لئے ایسی غذائیں یا مشروبات استعمال کی جائیں جن کے جراثیم سے آلودہ نہ ہو نے کا قوی امکان ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button