جہلماہم خبریں

پٹرولنگ پولیس مصری موڑکارروائیاں، 4 منشیات فروش اور 5 اشتہاری گرفتار، چرس برآمد

جہلم: پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کی ماہ فروری میں بڑی کارروائیاں، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد 4 منشیات فروشوں گرفتار 300 بدون کاغذات و بدون موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی،5 اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس راولپنڈی کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی وے جہلم محمد مختار احمد نے اپنی ٹیم ایس آئی ندیم عباس اور ای ایس آئی زاہد رضا کے ہمراہ ماہ فروری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 300 بدون کاغذات و بدون موٹر سائیکلوں کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی کی۔

پٹرولنگ پولیس مصری موڑ نے ماہ فروری میں دوران سفر مسافروں کی گاڑیاں خراب ہونے کی وجہ سے 20 سے زائد مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ 5 خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کر کے ان کو پابند سلاسل کیا ،دوران گشت پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کے اہلکاروں نے 1530 گرام چرس برامد کر کے 4 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر کے ان پر مقدمات فرج کیے گئے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد مختاراحمد نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا کام جرم پر قابو پانا اور عوام کی حفاظت کرنا اور ہماری پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کی پوری ٹیم ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button