پنڈدادنخاناہم خبریں

ڈی پی او اور ایس ایچ او کی حکمت عملی سے پنڈدادنخان خون کی ہولی سے بچ گیا، فریقین میں صلح

پنڈ دادانخان: ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی اور ایس ایچ او پنڈدادانخان عبدالغفور بٹ کی حکمت عملی سے شہر خون کی ہولی سے بچ گیاامن کمیٹی اور معرزین شہر نے بھی اہم کردار ادا کیا۔لاری اڈا کے قریب ہونے والے واقعہ میں ملوث دونوں کے درمیان معاملات طے کر ا کر صلح کرا دی گئی اہلیان شہر کی طرف سے ڈی پی او جہلم ،ایس ایچ او اور امن کمیٹی کی کوششوں کو سراہا ۔

تفصیلات کے مطابق لاری اڈا پنڈدادنخان کے قریب عمر عمیر ہسپتال کی بلڈنگ پر بلڈنگ مالکان نے قبضہ کر لیا تھا جس پر دونوں گروپوں شدید تصادم کا خطرہ تھا اطلاح ملنے پر ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے خصوصی دلچسپی لے کر ایس ایچ او پنڈدادن خان عبدالغفور بٹ کوہدایات جاری کیں کہ فوری طور اس معاملہ حل کیا جائے جس پر ایس یچ او نے دونوں گروپوں اور امن کمیٹی اور معزین شہر سے رابطہ کیا۔

اس سلسلہ میں امن کمیٹی کے متعدد اجلاس راجہ ابو بکر کی رہائش گاہ پر ہوئے اور دونوں فریقین میں مصالحت طے پانے کے بعد آج امن کمیٹی کے ممبران راجہ ابوبکر،ملک غلام مصطفے مٹھو،حاجی عبدالروف،سید اختر شاہ بخاری معزین شہر چوہدری یامین باگڑی،حاجی لیاقت،کوثر ٹھیکیدار،چوہدری نواز اوعر فریقین کی طرف سے فیصل پٹھان،راجہ غلام حسین،ڈاکٹر قاصم،ڈاکٹر محمد عمر کا اجلاس پولیس اسٹیشن پنڈدانخان زیر نگرانی ایس ایچ او عبدالغفور بٹ منعقد ہواجس میں دانوں فریقین میں طے پایا گیا کہ ڈاکٹر قاصم مالکان بلڈنگ فیصل پٹھان ایک سال کی مہلت دیں گے اور ڈاکٹر قاصم ایک سال کے لیے ماہانہ کرایہ ادا کرے گا اور ایک سال بعد بلڈنگ خالی کر دی جائے گی۔

علاوہ ازیں دونوں فریقین ایک دوسرے کے خلاف کیے گئے مقدمات واپس لیں گیاور مزید مقدمات نہیں کریں گے اس طرح ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی پروقت خصوصی ہدایات پر اور ایس ایچ او عبدالغفور بٹ کی بہتریں حکمت عملی اور امن کمیٹی معززین شہر کی کوششوں سے شہر ایک بہت بڑے فساد اور جنگ سے بچ گیا اہل علاقہ نے ان سب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button