کھیوڑہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

0

ملک بھر کی طرح کھیوڑہ میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، عاشقان رسول ﷺ نے 20فٹ لمبا 160 پاونڈ 2من وزنی کیک کاٹا، شہربھر کو جھنڈیوں سبز ہلالی پرچم برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا، فضائیں یارسول اللہﷺ مرحبا مرحبا آمد مصطفی کے نعروں سے معطہر ہو گئی، ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جلوس میں عاشقان رسولﷺ نے پیدل اونٹوں موٹر سائیکلوں گاڑیوں پر بھرپور شرکت کی، راستے جگہ جگہ حلوہ چاول مٹھائی وغیرہ کے لنگر تقسیم کیے گئے، مقامی پولیس نے سیکورٹی انتظامات فول پروف بنائے، ہائی سکول کھیوڑہ میں ٹیچر کی مذہبی منافرت پھیلانے کی بھرپور مذمت کی گئی اور ای ڈی او ایجوکیشن جہلم ڈاکٹر اسد نعیم کے فوری نوٹس لینے اور ٹیچر کو ٹرانسفر کرنے پر علماء کرام نے بھرپور شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ نماز فجر کے بعد محلہ اسلام گنج میں معروف بزنس مین فضل خان خٹک راجہ حیدر حیدری عبدالاحداحمد گوندل کی طرف سے 20فٹ لمبا ڈیڈھ فٹ چوڑا 2من وزنی کیک کا اہتمام کیا گیا پیر سید وصف شاہ چیئرمین ایم سی ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات معروف بزنس مین فضل خان خٹک راجہ حیدر حیدری نے کیک کاٹااس کے بعد جلوس حضرت پیر سید شبیر احمد شاہ حضرت پیر سید وصف شاہ و علماء اہلسنت کی سربراہی اور سابق ایم ڈی پی ایم ڈی سی سیف اللہ قریشی پراجیکٹ منیجر محمد عدنان حسین چیئرمین ایم سی ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات و ممبران ایم سی کھیوڑہ کی قیادت میں نکالا گیا۔

جلوس واڑہ بلند خان گول بازار محلہ دھمرایا محلہ سلطانیہ سے نکل کر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے پاس اکٹھے ہوئے اور جلوس دربار روڈ محلہ دھمرایامحلہ کشمیریاں ڈندوت روڈ شمامہ چوک سے ہوتا ہوا غوثیہ جامع مسجد گولبازار میں اختتام پذیر ہوا اور غوثیہ جامع مسجد میں باقاعدہ پروگرام تلاوت قرآن نعت رسول مقبول ﷺ سے نعت خواں حضرات نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

خصوصی خطاب کرتے ہوئے سید نصیر الحسن نے کہا کہ دو جہاں رحمت العالمین شافع محشر حضرت محمد ﷺکی ذات مبارک کا ہر گوشہ سراپا رحمت ہے نبی مکرم سے عشق ہر مومن کے ایمان کا مرکزی نکتہ ہے اور انھوں نے کہا کہ مسلمانان عالم کے لیے سب سے بڑی اور حقیقی عید جشن آمد رسولﷺ ہے اور میلاد منانا ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا ہے اور رب کا شکر ادا کرنے کا طریقہ ہے اور انھوں نے کہا کہ عاشقان رسولﷺ اور غلامان رسول ﷺ میلاد شریف مناتے رہیں گے اور حالات جیسے بھی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنی اور اپنے بچوں کی جان بھی ختم نبوت ﷺ پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں الحمداللہ ہم نبی کریم ﷺ کے دیوانے ہیں اور انشاء اللہ ناموس رسالت ﷺپر کسی قسم کی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے جس نام پر یہ پاکستان بنایا گیا ہم اس نام پر مر مٹنے کے لیے تیار ہیں ماہ ربیع الاول میں آمد مصطفیﷺ کی وجہ سے اسلام کے وجود کو زندگی عطا ہوئی اور بہار مصطفیﷺ سے ہر سو تازگی پھیل گئی رسول کریم ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری سے تاریکی کا دور ختم ہوا اور پوری دنیا نور محمد ﷺ سے منور ہو گئی۔

کھیوڑہ شہر کو عیدمیلادالنبی ﷺکے موقع پر عاشقان رسولﷺ نے دلہن کی طرح سجایا ہے اللہ پاک تمام عاشقان رسولﷺ کی محنتوں کو قبول فرمائے نبی کریم ﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں عشق رسول ﷺ تمام تر کامیابیوں و کامرانیوں کی ضمانت ہے آخر میں ملکی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.