دینہاہم خبریں

دینہ اور سوہاوہ کیلئے سوئی گیس کی منظوری ہو گئی ہے اور فنڈ بھی جاری ہو گئے ہیں۔ ندیم خادم

دینہ: چوہدری خادم حسین ایم این اے اور چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے کی محنتیں رنگ لے آئیں ،دینہ اور سوہاوہ کے لئے سوئی گیس کی منظوری، 30کروڑ کی خطیر رقم پہلی قسط کی مد میں ریلیز کروا لی گئی ۔

دینہ و گردو نواح کی اضافی آبادیوں کو بجلی مہیا کر کہ نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،الیکشن 2013میں عوام سے کیئے وعدے مکمل کر دیئے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں میں لے آئی ،ہم سے بڑا کوئی عاشق رسول ؐ نہیں ،حضور ؐ کی شان کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے کو بھی تیار ہیں ،5فروری یوم یکجہتی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے نے دینہ میں اعظم ٹاؤن میں چوہدری خادم حسین ایم این اے کی طرف سے بجلی کے منصوبے کو مکمل کرنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینہ اور سوہاوہ میں اضافی آبادی کے علاقوں میں بجلی کی سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ،اعظم ٹاؤن دینہ سے باؤ عرفان نے ٹیلی فون پر اپنے ٹاؤن میں بجلی نہ ہونے کا مسئلہ بتایا تو آج ان کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف نے ہمیں تقریبا 4ارب سے زاہد بجلی سکیموں کے فنڈ دیئے آج اللہ کے فضل و کرم سے جتنی بھی اضافی آبادیا ں بجلی ے مسائل کا شکار تھیں ان کے مسائل حل ہو چکے ہیں اور شہروں سمیت دیہات جگمگا رہے ہیں ،دینہ سوہاوہ اور جہلم میں جو علاقہ جات سوئی گیس سے محروم ہیں انکے لئے خوشخبری ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیں 30کروڑ روپے کے فنڈ دے دیئے ہیں جہلم دینہ ،سوہاو ہ میں سوئی گیس کے لئے سروے مکمل ہو گیا ہے عنقریب ہی کام شروع ہو جائے گا۔

چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ آج تک جو وعدے کیئے وفا ہورہے ہیں کیونکہ میرا جینا مرنا عوام کے لئے ہے رسول اللہ ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے ہم نبی پاک ؐ کے غلام ہیں اور غلامی رسول ؐ میں موت بھی قبول ہے ہم خود عاشق رسول ؐ ہیں آج تک کسی سے انتقامی سیاست نہ کی ہے ہمیشہ میرٹ پر عوامی مسائل حل کیئے ہیں اپنے اللہ احکامات اور نبی پاک ﷺ کی سنت کے مطابق کام کرتے ہیں اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے در پہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور مناتے ہیں ہمارے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے دھرنے والے کیا عوامی خدمت کریں گے جنہوں نے صرف جلسوں میں ناچ گانے اور گمراہی کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے ہم نے ہمیشہ جو وعدہ کیا وہ وفا کیا ہے، میاں برادران پاکستان کے حقیقی مسائل حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button