عدلیہ کی جو بھی توہین یا قانون کی پاسداری نہ کرے اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ملک تنویر اسلم سیتھی

0

کھیوڑہ: عدلیہ کی جو بھی توہین کرے یا قانون کی پاسداری نہیں کرے گا اس کے خلاف ایف آئی آرہونی چاہیے مسلم لیگ ن سے وہ لوگ ہی جا رہے ہیں جن کی جگہ نہیں بنتی مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے وہ لوگ ہی پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں جن کی مسلم لیگ ن میں جگہ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار ملک تنویر اسلم سیتھی صوبائی وزیر نے نواب باغ ریسٹورنٹ پر چکوال گڈز کی انتظامیہ ملک نعیم مبارک ملک خرم کامران ملک نعیم پاشا ملک الطاف ملک عفت مٹھو غلام علی خالد محمود کی طرف سے دئیے گئے پر تکلف عشائیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تمام سیاستدانوں کی فرسٹ پرائیلٹی مسلم لیگ ن ہی ہے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے اور آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی ن لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جس کے دورہ اقتدار میں ہمیشہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہا۔

کھیوڑہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام میرٹ پر ہونے چاہیے اگر ترقیاتی کاموں میں غلطی یا کوئی کوتاہی برتی جا رہی ہے تو عوام اور منتخب نمائندوں کو چاہیے کہ اس غلط کام کی بروقت نشاندہی کر کے رکا جائے ہم میرٹ پر کام کرنے کے قائل ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.