پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
جہلم

عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں عتدال لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے قیمتوں میں عتدال لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج مرغی کے گوشت کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور اس ضمن میں5افراد کو خراست میں بھی لیا جا چکا ہے ،6افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج ممکن ہوا ہے جبکہ مجموعی طور پر94000روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

ڈی سی سیف انور نے کہا کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ قابل قبول نہیں، جہلم کی چاروں تحصیلوں میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی، عید سے قبل مزیدسختی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ڈی سی نے ہدایت دی ہے کہ مقرہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہو ں نے کہا کہ ریٹ تاجر نمائندوں کی مشاورت سے مقرر کیے جاتے ہیں اور تاجر نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ وہ دوکاندروں کو بھی آگاہ کریں۔ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ گوشت، دودھ، مرچ،مسالحہ جات اور دیگر اشیاء بیچنے ، بنانے والے قوم کے دشمن ہیں جن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ سبزی ،پھل ، مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیاء خوردنی کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close