ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ سعدیہ خان، رخسانہ حمید

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی سے سبرینہ جاوید،پی ٹی آئی شعبہ خواتین کے راہنماء سعدیہ خان اور رخسانہ حمید نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں پاک فوج نے جتنی قربانیاں دی ہیں وہ لازوال اور ناقابل فراموش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ ہوم کالا رائیہ میں منعقدہ یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سبرینہ جاوید،سعدیہ خان اور رخسانہ حمید نے کہا کہ 1965کی جنگ میں بھارتی فوجیوں نے کہا ہم صبح کا ناشتہ لاہور کریں گے ہمارے جوانوں نے انکے خواب چکنہ چور کر دئیے ہماری فوج کے مقابلے میں بھارتی فوج کی تعداد کئی گناہ زیادہ تھی لیکن ہمارے جوانوں میں لڑنے اور ملک کے لیے مر مٹنے کا جذبہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے ہمت اور جرات سے مقابلہ کیا اور بھارت کو انکے گھر میں گھس کر مارا،،پی ٹی آئی کی خواتین نے کہا کہ ہمیں افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں پر فخر ہے اور یوم دفاع کے موقع پر اپنے شہداء اور افواج پاکستان کو عظیم اور لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.