پنڈدادنخان

بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار والدین کا ہے۔ محمد یابسین خان

پنڈدادنخان: بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار والدین کا ہے، والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی تربیت کے لیے اچھے اداروں کا انتخاب کریں جس دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا جائے جس کا اندازہ آپ دارارقم سکولز سسٹم کے کسی بھی ادارہ میں جا کر بچوں کی تعلیم و تربیت سے موازنہ کیا جا سکتا ہے، محمدیابسین خان ایم ڈی دارارقم سکولز پاکستان کا تقریب سے خطاب۔

اس کو بھی پڑھیں: کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے اہم کردار طلباء و طالبات و اساتذہ کا ہے۔ چوہدری عابد اشرف جوتانہ

تفصیلات کے مطابق دارارقم سکول دھریالہ جالپ میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ؐ سے کیا گیا۔ تقریب میں چیف گیسٹ ایم ڈی دارارقم سکولز پاکستان محمد یابسین خان اور سابق تحصیل ناظم و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور مہمان گرامی میں وائس چیئرمین یوسی دھریالہ جالپ چوہدری جنید اور شفقت رحمن منیجر پنجاب بنک نے شرکت کی۔

سکول کے طلباء و طالبات نے نعتیں احادیث اور ٹیبلو پیش کیے اور ثقافتی لباس میں تھے، سکول میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں چیف گیسٹ ایم ڈی دارارقم سکولز پاکستان محمد یابسین خان اور سابق تحصیل ناظم و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے انعامات تقسیم کیے۔

سکول کے ڈائریکٹر عبدالاحد احمد گوندل نے چیف گیسٹ ایم ڈی دارارقم سکولز پاکستان محمد یابسین خان اور سابق تحصیل ناظم و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور آخر میں قومی ترانہ پڑھاگیا ملکی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button