پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
دینہ

ڈپٹی کمشنرجہلم کا دینہ کے قبرستانوں کا دورہ، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

دینہ: چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے عید کے موقع پر شہر کے تمام قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا کام 2 دن میں مکمل کروانے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے آج چیکنگ کرتے ہوئے دینہ شہر میں 2 قبرستانوں کا دورہ کیا ہے اور میونسپل کارپوریشن و میونسپل کمیٹی کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو دیکھا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کل بھی صفائی کا کام جاری رہے گا۔

انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی قبرستانوں میں صفائی کے کام کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دیں ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر ایم سیز سیف انور نے عید سے قبل شہر کو صاف ستھرا کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔صفائی کا فیصلہ عید کے موقع پر شہریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے شہر خموشاں آمدکے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں نے شہر کے تمام قبرستانوں کی صفائی کا آغاز کردیا ہے ۔

ایریا انچارج نے اپنے ایریاز میں واقع قبرستانوں کی صفائی یقینی بنانے کے لئے متحرک اور تمام گھاس پھوس اور کچرا قبرستانوں سے باہرمنتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔شہر کے تمام قبرستانوں میں مرحلہ وار صفائی کی جائے گی اور قبرستانوں میں ڈینگی بارے ایس او پیز پر عملدر آمد کا بھی حکم دے دیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close