پنڈدادنخان

حلقہ پی پی 27 کی غیور عوام اْس کو ووٹ دے جو پاکستان اور عوام کیلئے مخلص ہیں۔ پیر سید آصف حیدر

دھریالہ جالپ (حاجی ریاض احمد+چوہدری شعیب سے) ہم سا ہو تو سامنے آئے ،ورنہ منہ کی کھائے۔حلقہ پی پی 27کی غیور عوام اْس کو ووٹ دے جو ملک پاکستان اور اْس کی عوام کیلئے مخلص ہیں۔صرف بڑے بڑے بینرز اور فلیکسز لگا کر اپنے آپ کو نمایاں نہ کریں بلکہ اپنے حلقہ کو خوبصورت اور یہاں کی عوام کو ریلیف دے کر خوشحال بنا کر اس کا حق ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی پی 27پیر سید آصف حیدرنے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ میری پارٹی کا منشور ہی غریب عوام کو بنیادی سہولتیں، صحت، تعلیم اور روزگار فراہم کرنا ہے ۔صرف بینرز لگا کر اپنے منہ میاں مٹھو نہیں بنا جا سکتا ہے کچھ کر کے بھی دکھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں حلقہ پی پی 27کی غیور عوام اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اس بار ووٹ صرف ایسے اْمیدوار کو دی گی جو حلقہ میں رہ کر عوام کی خدمت کریں نہ کہ فصلی بٹیروں کی طرح ووٹ لیکر حلقہ کی عوام کو بے یار و مدد گار چھوڑ کر یہاں سے چلے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں ایم پی اے بنا کر اپنے حلقہ کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بناوں گا اس کیساتھ ساتھ غریب عوام کو صحت و تعلیم کی سہولتیں بھی فراہم کروں گا جبکہ میرے وطن عزیز کی 60فیصد نوجوان نسل کیلئے صحت و تندرستی والی سرگرمیوں کی سہولتیں موجود نہیں ہیں ۔جبکہ میرے حلقہ پی پی 27کی غریب عوام جو اس اکیسویں صدی میں بھی جوہڑوں اور تالابوں سے پانی پیتی ہے اْس کیلئے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت فراہم کروں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button