جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں، 5ملزمان گرفتار

جہلم: رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ، 5ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابقASIارشاد حسین پولیس چوکی کالا گجراں نے دوران گشت ملزم نعمان صفدر ولد صفدر حسین سکنہ کوٹھہ پرانا جہلم سے پسٹل30بور معہ5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
SIمحمد آصف تھانہ سوہاوہ نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے 2 ملزمان اسد ولد نزاکت حسین سکنہ چک نلہ سے پسٹل30بور معہ 4 روندزاور شہباز ولد نثار سکنہ گھوڑیاں سے پسٹل30بوہ معہ4روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز نسیم پولیس چوکی کھیوڑہ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد عرفان ولد غلام شبیر سکنہ محلہ اسلام گنج کھیوڑہ سے 10لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض تھانہ پنڈدادنخان نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طارق محمود ولد خلیل احمد سکنہ ہرن پور سے 8لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button