جہلم

بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے سے محنت کشوں کی زندگیاں عذاب بن چکی ہیں۔ حاجی افضل بلوچ

جہلم: پنجاب پی ڈبلیوڈی سی بی اے یونین کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے کہا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی جہلم کے محنت کش گوناگوں مسائل کا شکار ہیں جن میں کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، ریگولر ملازمین کو سہولیات کی عدم فراہمی ، عارضی بنیادیوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو سیاسی بنیادوں پر تبادلے جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔ جبکہ عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو کئی کئی ماہ تک تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں ۔جسکی وجہ سے ڈیلی ویجز پر بھرتی ملازمین بے شمار مسائل میں الجھے ہوئے ہیں ۔

محمد افضل بلوچ نے پی ڈبلیوڈی کی ماہانہ میٹنگ کے موقع پر محنت کشوں کو یقین دہانی کرائی کہ مرکزی قیادت کی مشاورت سے محنت کشوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور کردارادا کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کیوجہ سے پی ڈبلیو ڈی کے محنت کشوں کی زندگیاں عذاب بن چکی ہیں جس کی وجہ سے محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اٹک کے نوجوانوں کو جہلم کی آسامیوں پر بھرتی کرکے افسران نے سیاست دانوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے ملازمین کو ان کے آبائی اضلاع میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ تبدیل ہونے والے ملازمین آج بھی تنخواہیں جہلم سے وصول کر رہے ہیں جو کہ جہلم کے ملازمین کے ساتھ سخت زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسران کو چاہیے کہ جہلم کی آسامیوں پر بھرتی ہونے والے محنت کشوں کوجہلم تعینات کیا جائے تاکہ جہلم میں کام کرنے والے ملازمین پر کام کو بوجھ کم ہو سکے ۔

اس موقع پر حاجی سرفراز زونل چیئرمین ،چوہدری اسجد محمود ڈویژنل چیئرمین ، ملک ارشد محمودسب ڈویژنل چیئرمین ، ملک غلام مصطفی زونل وائس چیئرمین ،محمد مسکین زونل جائنٹ سیکرٹری سمیت پنجاب پی ڈبلیو ڈی یونین کے محنت کشوں کی کثیر تعداد موجودتھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button