دینہ

ایجوکیٹرز بھرتیاں، دینہ میں 860 ٹیچرز کا انٹرویو کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا

دینہ: ڈی ای او سیکنڈری اسد نعیم منوچر کی زیر نگرانی 860امیدواران لیڈیز اینڈ جنٹس ٹیچرز نے انٹرویو کا مرحلہ مکمل کر لیا، ٹوٹل سیٹیس 60تھیں جس پر ہزاروں امیدواروں نے دستاویزات برائے بھرتی جمع کروائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کی بھر تیوں کا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا، تحصیل دینہ میں 60اسامیوں کے لیے 860فی میل ٹیچرز نے انٹرویو کا مرحلہ مکمل کرلیا، انٹرویو زیر نگرانی DEO سیکنڈری اسد نعیم منوچر ڈی ای او فی میل میڈم نرگس اکرام COملک واجد حسین DEOایلیمنٹری سید مظہر حسین شاہ اور سکول کا دیگر عملہ شامل تھا۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،آج بروز سوموار شام 5بجے تک انٹرویو کا سلسلہ جاری رہا، ڈاکٹر اسد نعیم منوچر نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے بتایا کہ سکیورٹی انتظامات کا سخت انتظام ہوا ہے ، ٹوٹل میرٹ پر بھرتی ہورہی ہے، اور آج انٹرویو کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button