پنڈدادنخاناہم خبریں

جرائم پر قابو پانے کے لیے گشت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ ڈی ایس پی شاہد صدیق

پنڈدادنخان: ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جہلم شاہدصدیق نے کرائم کنٹرول میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ریڈر ٹو ڈی ایس پی تبریز اختر اور جہلم کی تمام پٹرولنگ پوسٹوں کے انچارج نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی شاہد صدیق نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے گشت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور خاص طور پر منشیات فروشوں پر کڑی نظر رکھی جائے، یہ معاشرے کا ناسور ہیں انکو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے ،پٹرولنگ پولیس کا عملہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آکر محکمہ کا نام روشن کرے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم کوکنٹرول کرنے کے لیے گشت کے نظام کو موثر اور یقینی بنائیں اور منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ترجیحی بنیادوں پر منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں منشیات فروش منشیات فروخت کرنے کے لیے روڈ کا استعمال ہی کرتے ہیں اور نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں اگر آپ لوگ الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں گے تو ان کو با آسانی پکڑا جا سکتا ہے۔
ڈی ایس پی شاہد صدیق نے مزید کہا کہ پوسٹوں پر کرپشن کے خلاف بینرز لگوائیں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائیں۔ پٹرولنگ پولیس کا عملہ عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے تاکہ پٹرولنگ پولیس کا مزید نام روشن ہو ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button