میونسپل کمیٹی دینہ کی مہربانیاں؛ مختلف محلوں نے تالاب کی شکل اختیار کر لی

جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ،بیماریاں پھیلنے لگی

0

دینہ: اقبال ٹاؤن ،لیاقت ٹاؤن ،محلوں نے تالاب کی شکل اختیار کر لی ہے ،اہل علاقہ کی پریشانی میں اضافہ،جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ،بیماریاں پھیلنے لگی ،ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،چیئرمین بلدیہ دینہ سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقے اقبال ٹاؤن،لیاقت ٹاؤن اور دیگر محلوں نے چھپڑ کی شکل اختیار کر لی ہے جس کی بنیادی وجہ نکاسی آب کا نہ ہونا ہے،تمام محلوں کا پانی اس آبادی کے ارد گرد آ کر جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ سخت پریشانی کا شکار ہیں ،علاقے کے کونسلر کی عدم توجہی کی وجہ سے مسائل میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

لوگوں کے گھر وں کے ساتھ پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے گھروں کو نقصان کا خطرہ ہے،جگہ جگہ بڑے بڑے تالاب بن چکے ہیں جن میں ہر وقت گندا پانی جمع رہتا ہے جو کہ مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا ہے ،مچھروں کی بہتات ہے جس کی وجہ سے ڈینگی کے خطرات بڑھ گئے ہیں ،اہل علاقہ گندے پانی سے سخت پریشان ہیں جب کہ انتظامیہ کو بار بار نوٹس دلانے کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ۔

اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،چیئرمین بلدیہ دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.