پنڈدادنخان

سینئر صحافی آصف حیات مرز اور ملک غلام مصطفے مٹھو کو ڈی پی او جہلم نے سرٹیفکیٹ سے نوازا

پنڈدادنخان ( اسد کھوکھر سے) معروف سینئر صحافی آصف حیات مرز او رمعروف سماجی کارکن ملک غلام مصطفے مٹھو کو ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے اعلی کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیا، اہل علاقہ رفاہی سماجی اور سیاسی تنظیموں کی طرف سے مبارک باد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے پنڈدادنخان کے موضع ٹوبھہ میں کھلی کچہری کے موقع پر تحصیل پنڈ دادنخان کے معروف سینئر صحافی آصف حیات مرزا چیئرمین عوام دوست گروپز او رمعروف سماجی کارکن ملک غلام مصطفے مٹھوصدرعوام دوست گروپ کو پولیس خدمت مرکز پنڈدادنخان کے قیام میں تعاون اور علاقہ کے لیے رفاہی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو سرٹیفکیٹ سے نواز۔

اہل علاقہ رفاہی سماجی سیاسی حلقوں نے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کے اس اقتدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح حوصلہ افزائی کرنے سے لوگوں میں رفاہی سماجی اور عوام کی خدمت کا جذبہ مزید اجاگر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button