دینہاہم خبریں

دینہ میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار وں کو کچل دیا، 21 سالہ نوجوان اور 65 سالہ خاتون جاں بحق

دینہ: بائی پاس روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب المناک حادثہ، تیز رفتار کار نے ریلوے پھاٹک کھلنے کا انتظار کرنے والے کھڑے موٹرسائیکل سوارافراد کو ٹکر مار کر کچل ڈالا،21سالہ نوجوان اور 65 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دینہ میں بائی پاس روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب منگلا کی طرف جانے والا نوجوان موٹر سائیکل سوار 21سالہ ذیشان نواز ولد احمد نواز سکنہ ڈھونگ تحصیل گوجرخان اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر بٹھائے ہوئے ایک65سالہ خاتون نسیم اختر زوجہ رفاقت سکنہ ڈھونگ تحصیل گوجرخان،پھاٹک کھلنے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار آئوٹ آف کنٹرول کار نمبری797-ARU نے کھڑے موٹر سائیکل کو پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی۔

حادثہ اتنا شدید اور غیر متوقع تھا،جس سے نوجوان ذیشان اور خاتون نسیم اختر بری طرح کچلے گئے اور موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر جاں دے دی۔ ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کرجاں بحق افراد کورورل ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button