دینہاہم خبریں

دینہ میں پرانی رنجش کی بنا پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 27سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل کی لرزا خیز واردات ، پرانی رنجش کی بنا پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 27سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ، ملزمان موقع سے فرار ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام دینہ کے نواحی علاقہ چکیام میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،4ماہ قبل سے جاری بکری چوری کی رنجش پر 4ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 27سالہ نوجوان ذوالقرنین ولد فاروق کو گھر جاتے ہوئے کو قتل کردیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

واردات کے بعد علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ،پولیس نے مقتول کے بھائی محمد شیرا ز کی درخواست پر ارسلان اور جبران ولد عجائب اور 2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button