دینہ

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا کورٹ کورونا ہنگامی امدادی مرکز دینہ کا دورہ

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا کورٹ کورونا ہنگامی امدادی مرکز دینہ کا دورہ ، کورٹ مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے لوگوں کی عزت نفس کو محفوظ رکھتے ہوئے انھیں گھر تک سامان مہیا کیا جا رہا ہے، اگر راشن کی تقسیم میں اگر ہماری ضرورت ہوئی تو ہم حاضر ہیں ،آج کورٹ کو سسٹم دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی کہ کمپیوٹرائز طریقے کو اپنایا گیا ہے اوران افراد میں راشن تقسیم کیا جا رہا جو واقعی اس راشن کے مستحق ہیں۔
کورٹ ٹیم نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو راشن کی تقسیم کی تقسیم کے حوالے سے معلومات فراہم کیں، انہوں نے کورٹ کی موجودہ ٹیم افتخار احمد مغل ،زاہد ناگی ،خواجہ محمد اسحاق، ارمغان اسلم ،مرزا شفیق الزمان ،رضوان سیٹھی ،مرزا رفیق الزمان ،مرزا عمر فاروق ،راجہ نوازش علی عر ف ناجی سے ملاقات کی اور عوامی خدمت کے لئے ان کے اقدامات کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مخیر حضرات جو راشن تقسیم کرنا چاہتے ہیں انہیں انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی تاکہ عوام کا رش ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے اجازت کے بغیر راشن کی تقسیم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button