جہلم

پولیس کا محکمہ افسران اور اہلکاروں کو حقوق العباد کی بجا آوری کا بہترین موقع فرائم کرتا ہے۔ ڈی پی او جہلم

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس لائن ہال میں نئے پاس آؤٹ ہو کر آنے والے 23لیڈی پولیس کانسٹیبلان سے خطاب کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔اس موقع پر محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے نئے پاس آؤٹ ہو کر آنے والی لیڈی کانسٹیبلان کو ضلع پولیس میں ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیتے ہوئے خوش آمدید کیا۔

دوران خطاب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے لیڈی کانسٹیبلان کو نیک نیتی کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ پولیس ہی ایسا محکمہ ہے جس میں آپ کو حقوق العباد کی بجا آوری کا بہترین موقع فرائم کرتا ہے ۔

شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سال2021-22ء کو تھانہ جات کا سال قرار دیا گیا ہے۔اس ضمن میں آپ کو تھانہ جات میں تعینات کیا جائے گا جہاں آپ پولیس ورک پر فوکس کریں اور اپنے آپ کو درپیش چیلنجز کے لیے تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ اچھے ٹرن آؤٹ کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button