جہلماہم خبریں

جہلم میں ڈاکو پولیس اہلکار سے موٹرسائیکل اور شہری سے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار

جہلم میں ڈاکوؤں کا راج، ایک ماہ میں متعدد چوریاں اور ڈکیتی کی وارداتیں، پولیس خود بھی محفوظ نہ رہ سکی۔

کالا گجراں چوکی کے علاقہ میں پٹرولنگ پولیس جہلم کے اہلکار حمادالدین سے مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر موٹرسائیکل چھین لیا ۔یکے بعد دوسرا واقعہ انہی ڈاکوؤں نے چک جمال روڈ پر گاڑی کو روک کر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے دیر آید درست آید کے روایتی فارمولے پر عمل کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی جبکہ تاحال پولیس ہر طرح سے ڈکیتوں کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button