پنڈدادنخان میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی

0

پنڈدادنخان: پنڈدادنخان میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی، دونوں کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون پیٹرولیم، لٰلہ روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل ڈیوو بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نثار احمد ولد سلطان احمد عمر 49 سال ساکن محلہ کوٹ سلطان پنڈدادنخان شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے زخمی شخص کی ابتدائی طبی امداد دی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

ادھر جہلم روڈ چکشادی یونین کونسل کے قریب ایک موٹر سائیکل کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں محمد اشتیاق ولد محمد یسین عمر 20 سال ساکن ضلع لیہ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.