یوم یکجہتی کشمیر؛ کھیوڑہ میں نہ ریلی اورنہ ہی تقریب کا انعقاد ہو سکا، صرف بینرز سے کام چلایا گیا

0

کھیوڑہ: شہر میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں صرف دکھاوے کے لیے چیئرمین اور چیف آفیسر کی طرف سے بینرز آویزاں کیے گئے مگر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نہیں نکالی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں کھیوڑہ شہر آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا شہر ہے آج ملک بھر میں 5فروری کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئیں اور اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں مگر افسوس کہ کھیوڑہ شہر میں سرکاری خزانے سے بینرز بنوا کر چیئرمین و چیف آفیسر کھیوڑہ کے ناموں کے ساتھ دکھاوے کے لیے کشمیریوں کے حق میں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

شہر میں کشمیر ڈے کے حوالے سے کسی قسم کی تقریب منعقد نہیں ہوئی اور نہ ہی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.