پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
پڑی درویزہ

انگوٹھے کی بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر احساس مالی امداد کی ادائیگی نہیں ہو سکتی، مستحقین خوار ہونے لگے

پڑی درویزہ: انگوٹھے کی بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر احساس مالی امداد کی ادائیگی نہیں ہو سکتی، مستحقین دنوں کو خوار ہوتے ہیں، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے طر ف سے کورونا وائرس کے لاک ڈائون کے متاثرین کے لئے جاری شدہ مالی امداد کے احساس پروگرام کے مستحقین کو جہاں دیگر مشکلات کا سامنا ہے وہاں سب سے اہم مشکل یہ سامنے آرہی ہے کہ احساس مالی امدادی کے مراکز برائے تقسیم پر موجود بائیو میٹرک مشینیں معیاری اعتبار سے مستحقین کو سخت متاثر کر رہی ہیں۔

عمر رسیدہ یا جسمانی طور کمزور مستحقین کے انگوٹھوں کی تصدیق میں بہت ہی مشکلات مشاہدے میں آرہی ہیں ۔ بعض مستحقین کو انگوٹھوں کی تصدیق کے لئے نادرا کے دفاتر میں بھیج دیا جاتا ہے لیکن تصدیق کے باوجود مالی امداد کی رقم کی ادائیگی نہیں ہو سکتی ہے ۔

یہاں تک مشاہدے میں آیا ہے کہ دو دراز کا سفر طے کر کے آنے والے مستحقین گھنٹوں انتظار کر نے باوجود پورے دن کے بعد بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے خالی ہاتھ گھروں کولو ٹنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔

اس سلسلے میںاحساس مالی امداد کے اہل مستحقین کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مالی امداد کی ادائیگی کے لئے مراکز پر نصب شدہ بائیو میٹرک مشینوں کے معیار پر از حد نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ نادرا کی بائیو میٹرک مشینوں کی تصدیق کے باوجود مراکز پر موجود مشینیں تصدیق نہیں کر پارہی ہیں ۔

اس لئے یہ مشینیں مہیا کرنے والے اداروں پر زور دیا جائے کہ ان کا معیار بہتر بنیا جائے یا مالی امداد کی ادائیگی کو جلد ممکن بنانے کے لئے دو معززین کی شہادت یا مستحق کی طرف سے بیان حلفی کی بنیاد پر ادائیگی کو جلد یقینی بنانے کے اقدامات پر غور فرمایا جائے ۔

مستحقین نے شکایت کی ہے کہ انہیں ایک ادائیگی کے لئے انگھوٹھے کی تصدیق کے لئے کئی کئی روز تک احساس تقسیم مراکز کے چکر لگانے پڑتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close