دینہ

دینہ میں ایک اور نوجوان اپنے ولیمہ کے دن ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

دینہ: ’’زندگی کے رنگ نرالے ‘‘30سالہ نوجوان اپنے ولیمہ کے دن ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا،شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق موضع لدھڑ منارہ تحصیل دینہ کے نوجوان حسن بٹ ولد عباس بٹ کا ولیمہ تھا، ولیمہ کی تقریب سے فارغ ہو کر جونہی نوجوان گھر پہنچا تو اچانک اسے دل کا دورہ پڑ گیا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔

نوجوان کی اچانک موت پر والدین، دلہن پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔ دولہاحسن بٹ کی اچانک موت پر پورے علاقے میں دکھ و غم کی لہر دوڑ گئی۔ متوفی کی نماز جنازہ اس کے آبائی گائوں لدھڑ منارہ میں ادا کر دی گئی۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل بھی دینہ کا ایک نوجوان ولیمہ کے دن ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button