پنڈدادنخاناہم خبریں

ڈیمز کی تعمیر کے لئے وزیراعظم فنڈ میں پنڈ دادنخان کے مزدوروں کا ایک لاکھ روپے کا عطیہ

پنڈدادنخان: ڈیمز کی تعمیر کے لئے وزیراعظم فنڈ میں پنڈ دادنخان کے مزدوروں کا ایک لاکھ روپے کا عطیہ، غریب وال سیمنٹ ایمپلائیز یونین کے صدر نے ایک لاکھ کا چیک وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین سے آج ملاقات میں پیش کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان کے مزدوروں کا جذبہ لائق تحسین ہے جنہوں نے اپنا پیٹ کاٹ کر قوم کا مستقبل سنوارنے میں اپنا حصہ ڈالا، ڈیمز کی تعمیر ملک میں ایک تحریک کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ قوم کے اسی جذبے کے تحت ہر ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تعمیر وطن کے ہر مرحلے پر فراخ دلی کا مظاہرہ کیا۔

غریب وال سیمنٹ ایمپلائزیونین کے وفد نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کے محنت کشوں کا خواب ہے، اعتماد ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ وفد میں حاجی عبدالغفور صدر ایمپلائیز یونین غریب وال، حاجی طارق جاوید جنرل سیکرٹری، چوہدری ثناء نائب صدر اور چوہدری عمر فاروق ڈپٹی جنرل سیکرٹری شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button