دینہاہم خبریں

لیبر ڈے کے حوالے سے تحصیل دینہ میں کسی بھی سرکاری یا سیاسی تقریب کا انعقاد نہ ہو سکا

دینہ: لیبر ڈے کے حوالے سے تحصیل دینہ میں کسی بھی سرکاری،سیاسی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا ،افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان کی ترقی میں لیبر کا ایک اہم کردار ہے لیکن آج تحصیل دینہ کی ا نتظامیہ نے لیبر ڈے کے حوالے سے ان کو نظرانداز کر کے بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے ،اگر کوئی حکومتی شخصیت کی برتھ ڈے ہوتی تو اس کی تقریب کے لیے تمام تر سرکاری مشینری حرکت میں آ جاتی ،لیبرآج کے دن بھی کام کرنے پر مجبور جب کہ سرکاری آفیسر و امراء چھٹی کے مزے لینے میں مصروف رہے ۔

تفصیلات کے مطابق یکم مئی کو لیبر ڈے تھا اور اس سلسلے میں تحصیل دینہ میں کسی بھی سیاسی و سرکاری تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا ۔لیبر کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے اور وطن پاکستان کے لیے بیش بہا قربانیاں ہیں ۔افسوس کا مقام دیکھنے کو ملا جب تحصیل دینہ میں لیبر ڈے کے حوالے سے کسی بھی سیاسی و سرکاری تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا جب کہ دوسری طرف عموما دیکھا جاتا ہے کہ اگر کسی سیاسی شخصیت کی برتھ ڈے بھی ہو تو تمام تر سرکاری مشینری حرکت میں آ جاتی ہے۔

آج کا مزدور تحصیل دینہ کی انتظامیہ سے یہ سوال کرنے پر مجبور کہ کیا آج کے دن کے حوالے سے ہمیں نظر انداز کر کے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا ۔انتظامیہ عام تقریبات میں لاکھوں کے اخراجات کر دیتی ہے لیکن ایک عام مزدور کے دن کے حوالے سے تقریب کا نہ ہونا افسوس کا مقام ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button