پنڈدادنخاناہم خبریں

پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرکے رابطے بحال رکھنا چاہتا ہوں۔ عبدالغفار قیصرانی

پنڈ دادنخان: پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرکے عوام سے رابطے بحال رکھنا چاہتا ہوں ،دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگانا دراصل آپ لوگوں سے ملاقات کا بہانہ ہے جس سے آپکے ساتھ آمنے سامنے باتیں بھی ہوجاتی ہیں آپکے مسائل حل کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ لِلہ کے علاقہ ٹوبھہ میں منعقدہ کھلی کچری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان سیف الرحمن ،ایس ایچ ا و تھانہ لِلہ ملک امیر خان ،ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان عبدالغفور بٹ ،سب انسپکٹر تھانہ لِلہ راجہ آصف ،اے ایس آئی محمد عنصر ،حوالدار محمد اسلم عثماں شریف ،نائب محرر محمد آصف و دیگر اہلکاران بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈ دادنخان کے عوام ،صحافی ،چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرز اور دیگر سب لوگ بہت اچھے ہیں جو مجھ سے ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں، جب بھی آپکا کوئی کام ہو ڈائریکٹ مجھ سے رابطہ کریں، مجھے ملنے کے لئے سفارش کی کوئی ضرورت نہیں، کسی بھی ناانصافی و زیادتی کی شکایت کے لئے بلاجھجک میرے دفتر میں آئیں، انشاء اللہ آپ کو انصاف ملے گا، میرے دفتر کے دروازے ہر وقت آپکے لئے کھلے ہیں۔

ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے مزید کہا کہ کسی جھوٹے شخص کے ساتھ نہ کھڑے ہوں اور نہ ہی جھوٹی گواہی دیں ہمیں ظالم کا ہاتھ روکنا ہو گا اور مظلوم کا ساتھ دینا ہو گا تحصیل پنڈ دادنخان کے حوالہ سے میں مطمن ہوں یہاں کرائم کی شرح بہت کم ہے ،پرامن علاقہ ہے جبکہ یہاں ڈی ایس پی پنڈ دادنخان سیف الرحمن ،ایس ایچ او تھانہ لِلہ ملک امیر خان ،ایس ایچ او پنڈ دادنخان عبدالغفور بٹ ،ایس ایچ او جلالپور شریف ملک ذوالفقار اور دیگر افسران بہت اچھا کام کر رہے ہیں خاص کر ایس ایچ او تھانہ لِلہ ملک امیر خان کو عوامی مسائل حل کرنے پر خصوصی طور پر شاباش دیتا ہوں تاہم مجھے سفارش کے بغیر ملنے کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تا کہ بے آسرا لوگوں کا سہارا بن سکوں ،انشاء اللہ ہر کام میرٹ پر ہو گا ۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سینئر صحافی اور چیئرمین عوام دوست گروپ آصف حیات مرزا عوام دوست گروپ کے صدر غلام مصطفے مٹھو کو پولیس کی طرف سے اعلی سماجی خدمات پر خصوصی اسناد دیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button