ڈومیلیدینہاہم خبریں

عوام کے تعاون کے ساتھ ہی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی

ڈومیلی/سوہاوہ/دینہ: کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام میں اچھے تعلقات قائم کرنا تھا ،عوام کے تعاون کے ساتھ ہی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے ،پولیس عوام کی خدمت کے لئے 24گھنٹے حاضر ہے ،کوہالی میں قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں عوام ہمارا ساتھ دے تاکہ علاقہ کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے ،عوام کی سہولت کے لئے ڈی ایس پی سوہاوہ کے دفتر میں یکم مارچ سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لئے کاونٹر قائم کیا جائے گا اب عوام کو جہلم کی بجائے سوہاوہ میں ہی یہ سہولت میسر ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ ڈومیلی کی حدود یونین کونسل کوہالی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں ڈومیلی کی پانچوں یونین کونسلوں کے چیئر مینز اور ڈی ایس پی سوہاوہ ،ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نے بھی شرکت کی ،ڈی پی او جہلم کا دیال پنڈال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ،ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں لوگوں کی شکایات سنیں اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین گھنٹے کا سفر کر کے آپ کے پاس آنے کا مقصد آپ کو اپنا دوست بنانا اور پولیس اور عوام میں تعلقات بہتر بنایا ہے میرے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ کے اس علاقہ میں لوگ بہت اچھے اور سلجھے ہوئے ہیں جرائم میں بھی کمی ہے ہمارا مقصد عوام میں پولیس کے متعلق بنے ہوئے منفی تاثر کو ختم کرنا اور عوام سے رابطہ قائم کرنا ہے۔

آخر میں ڈی پی او جہلم نے لوگوں کی اپیل پر ڈرائیونگ لرنر لائسنس کے لئے یکم مارچ سے ڈی ایس پی سوہاوہ کے آفس میں کائونٹر قائم ہونے کا بھی اعلان کیا تاکہ یہاں کے لوگ دور جانے سے بچ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button