پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں 2 مختلف واقعات میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے

پنڈ دادنخان: محمدی چوک میں اقبال سٹوڈیو کے پاس ہارڈویئر کی دکان میں لین دین کے تنازعہ پر دکاندار اور گاہک میں جھگڑا ہوا۔ جھگڑا معمولی بات سے شروع ہوا جس کے نتیجے میں دکاندار نے گاہک کے سر پر بیلچہ دے مارا۔

زخمی ہونے والے شخص محمد بوستان ولد محمد حنیف عمر 42سال کے سر پر گہری چوٹ آئی۔ ریسکیو 1122 پنڈ دادنخان کے اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔

محلہ پرانی تحصیل میں ایک ذہنی معذور شخص جس کا نام محمد جمیل ولد فضل کریم عمر 55 سال نے ذہنی دورہ پڑنے کے باعث چاقو سے وار کر کے خود کو شدید زخمی کر لیا۔

ریسکیو 1122 پنڈ دادنخان نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button