جہلم

سول ڈیفنس آفیسر کے چھاپے، غیر قانونی ری فلنگ اور پٹرول بیچنے پر 6 دوکانیں سیل

جہلم: سول ڈیفنس آفیسر کے چھاپے، غیر قانونی ری فلنگ اور پٹرول بیچنے پر چھ دوکانیں سیل ، سامان قبضہ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر جہلم اشفاق احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سعیلہ، چک دولت، نصیرہ ، ڈھوک اعواناں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ریفلنگ اورڈیزل بیچنے پر چھ دوکانوں کو سیل کرکے سامان قبضہ میں لے لیا۔

اس حوالے سے سول ڈیفنس آفیسر اشفاق احمد نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق غیر قانونی ریفلنگ اور بغیر اجازت پٹرو ل وڈیزل فروخت کرنے والی ایجنسیوں کے خلاف کاروائی جاری ہے اور کسی بھی کو قانون کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے اور ان کو جرمانوں کا فیصلہ ڈی سی جہلم کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button