عیدالفطر کے موقع سالٹ مائن کھیوڑہ سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا

0

کھیوڑہ: عید الفطر کے موقع سالٹ مائن کھیوڑہ سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا، مری کلرکہار کٹاس راج کی بجائے سالٹ مائن کھیوڑہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، عید کی چھیٹوں میں سالٹ مائن کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تقریبا 87670 سے زا ئد افراد نے بین الاقوامی شہرت کی حامل کان نمک کی سیر کی اور مزے مزے کے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

للِہ انٹرچینج سے کھیوڑہ تک مین روڈکی ٹوٹ پھوٹ سے سیاحوں اور فمیلیز کو ذہنی کوفت اٹھانا پڑی سیکورٹی انتظامات تسلی بخش سالٹ مائن کھیوڑہ ریزاٹ کے انچارج ملک عبدالحفیظ کو سیاحوں اور شہریوں نے زبردست انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور عید پر سیاحوں کے لیے شاندار انتظامات پرڈیوٹی آفیسر مائن منیجر اضغراقبال خٹک نے ریزاٹ انچارچ ملک عبدالحفیظ اور دیگر ڈیوٹی دینے والے ملازمین اور سیکورٹی اہلکاروں کو بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

کھیوڑہ پولیس چوکی اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھی سالٹ مائن کھیوڑہ کے وزٹ پر آنے والے سیاحوں سے بھرپور تعاون کیا اور اپنی ڈیوٹی نہایت احسن طریقے سے سر انجام دی۔

عید الفطر کے موقع پر سیاحوں نے مری ،کلر کہار کی بجائے زیادہ تر سیاحوں نے سالٹ مائن کھیوڑہ کا دورہ کیا عید پر تقریبا 87670 سے زائد افراد نے بین الاقوامی شہرت کی حامل کان نمک کی سیر کی اور مزے مزے کے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور اس کے علاوہ کھیوڑہ کے پہاڑوں کی سیر کرتے ہوئے کٹاس اور کلر کہار گئے عید کے دنوں میں ہزاروں موٹر سائیکل سوار کھیوڑہ اور گرد و نواح میں سیرو تفریح کے مزے لیے اورسالٹ مائن کے لیے آنے والے ہزاروں سیاحوں کو للِہ انٹرچینج سے کھیوڑہ سالٹ مائن تک مین روڈ ٹوٹ پھوٹ اور گڑھے گڑوں کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ایم ڈی سی سالٹ مائن ریزاٹ کے انچارج ملک حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ میں کھیوڑہ کی نمک کی کان کا بہت بڑا کردار ہے سالٹ مائن کے وزٹ کے لیے آنے والے سیاح پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کے مہمان ہوتے ہیں ان کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح سالٹ مائن کھیوڑہ آئیں اور یہ ہمارے لیے اعزاز ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ الحمداللہ اس بار بھی پہلے سے زیادہ سیاح سالٹ مائن کا وزٹ کرنے کے لیے آئے ہم نے اور ہمارے محکمہ کے تمام ملازمین نے پوری طرح الرٹ رہے اور وزٹروں کا مکمل خیال رکھا اور کہا کہ ہماری طرف سے وزٹروں کو کسی بھی قسم کی کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

مختلف شہروں سے آئے ہوئے وزٹروں نے کہا کہ ہم پی ایم ڈی سی انتظامیہ اور خصوصی طور پر ریزاٹ انچارج ملک حفیظ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنھوں نے سالٹ مائن کے وزٹ کے لیے آنے والے سیاحوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور سہولیات مہیا کیں اس موقع پر کھیوڑہ پولیس چوکی اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھی سالٹ مائن کھیوڑہ کے وزٹ پر آنے والے سیاحوں سے بھرپور تعاون کیا اور اپنی ڈیوٹی نہایت احسن طریقے سے سر انجام دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.