جہلم

ضلع جہلم میں مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 1176 ہو گئی

جہلم: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت جہلم میں 79 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 9 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 46947 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1176 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 12 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1058 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 28 اموات ہوئی ہیں۔

سی او ہیلتھ جہلم نے بتایا کہ ورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 32794 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 682 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 19 اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جہلم میں اب تک 45 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button