پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
کھیوڑہاہم خبریں

کھیوڑہ کے قریب ٹرک بریک فیل ہونے سے ٹرک سے ٹکرا گیا، ایک شخص زخمی

کھیوڑہ: کھیوڑہ کے چوآسیدنشاہ روڈ پر وادی توبر کے نزدیک ٹرک کی بریک فیل ہونے پر دوسرے ٹرک کو ٹکر لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ پہاڑی ایریے میں وادی توبر کے نزدیک چوآسیدن شاہ کی طرف سے دونوں ٹرک کھیوڑہ کی طرف آرہے تھے پہلے آنا والا ٹرک آہستہ آہستہ چل رہا تھا کہ پیچھے سے ہینو ٹرک آرہا تھا جس کی بریک فیل ہو گئی اور ہینو ٹرک اگلے ٹرک کے پیچھے ٹکرانے سے ٹرک کا کیبن کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداددے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close