جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری ملزم سمیت 7 ملزمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین ڈاوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اشتہاری ملزم سمیت 7 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد الطاف SIتھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد محمود ولد محمد عظیم ساکن پرانا کوٹھ تحصیل و ضلع جہلم سے پسٹل9mmمعہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

عبدالرحمٰن SI تھانہ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عادل شہزاد ولد سعید احمد ساکن نواں لوک تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا سے پسٹل 30بور معہ 9روندز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

مقدمہ نمبر 136مورخہ23-09-2020بجرم 302/148/149ت پ تھانہ لِلہ میں مطلوب کیٹگری Aکے مفرور اشتہاری محمد امتیازولد علی حیدر ساکن لِلہ بھیرہ جو کہ عرصہ 6سال سے مقدمہ ہذا میں اشتہاری تھا کو تھانہ لِلہ پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کرلیا اور ملزم سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔

عرفان عطاء T/SI تھانہ لِلہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان شہاب ولد لال زادہ ساکن ایم سی صوابی مانیری سرکل صوابی تحصیل و ضلع مردان سے 140گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ملزم شاکر امین ولد پشمین حسن ساکن رستم تحصیل و ضلع مردان سے 120گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

خرم شہزاد ASI چوکی سٹی دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسد ولد محمد حنیف ساکن گگٹرکلاں تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 125گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ارسلان یسٰین T/ASI چوکی سٹی دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قیصر اقبال ولد سخی محمد ساکن کرسچن کالونی روہتاس روڈ جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button