پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
کھیوڑہ

وزیراعظم عمران خان کویت میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کویتی وزیراعظم سے رابطہ کریں۔ یونس گوندل

کھیوڑہ: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کویت میں پھنسے پاکستانیوں کو نکال کر پاکستان لانے کے لیے کویت کے وزیراعظم سے رابطہ کریں تاکہ کویت میں مقیم پاکستانی پاکستان واپس آسکیں موجودہ حالات میں کویت میں مقیم پاکستانی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محمد یونس گوندل رہنما پی ٹی آئی تحصیل پنڈدادنخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کی وجہ سے جو دنیا بھر میں بحران پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کے طاقتور لوگ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں اور معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔

محمد یونس گوندل نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے جس طرح مختلف ملکوں سے پاکستانیوں کو نکالا کر پاکستان لانے کی کوشش کی ہے اسی طرح چاہیے کہ کویت میں جو ہزاروں پاکستانی مختلف قسم کے اداروں میں نوکریوں کے لیے کویت گئے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈائون ہونے کی وجہ سے کافی پریشان بیٹھے ہیں اور ان کی فیملیاں پاکستان میں پریشان بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ خداراہ کویت میں مقیم پاکستانیوں کو کویت سے نکال کر پاکستان لانے کے لیے ترجیح بنیادوں پر انتظامات کیے جائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close