جہلم

جہلم شہر کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار، اندرون شہر سڑکوں میں گہرے گڑھے بن گئے

جہلم: شہر کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ،اندرون شہر سڑکوں میں گہرے گڑھے بن گئے، شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارا بننے لگیں، انتظامیہ اور منتخب ممبران نے مسائل سے لا تعلقی اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کر خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں ، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی نااہلی کیوجہ سے اندرون شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام نہیں کروایا گیا جس کیوجہ سے شہر کی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔
موجودہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے2018 ء کے عام انتخابات کے موقع پر ووٹرز سے وعدہ کیا کہ کامیابی کے فوراً بعد اندرون شہر کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام کروایا جائے گا۔
ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شہر کی سڑکوں کی حالت نہیں بدل سکے جس کیوجہ سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ و برباد ہو رہی ہیں ، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کیوجہ سے اٹھنے والی گردو غبار سے شہری آشوب چشم سانس ، دمہ سمیت دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کروائی جائے تاکہ شہری بلا تعطل آمدورفت جاری رکھ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button