جہلم

محکمہ جنگلات کے زیراہتمام جہلم میں سرکاری اور نجی غیر پیداواری بنجر زمینوں پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

جہلم: وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے سرسبز پاکستان کے ویژن کی روشنی میں 10 بلین سونامی ٹری پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام سرکاری اور نجی غیر پیداواری بنجر زمینوں پر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

اس مہم کے دوران بذریعہ بجائی شجرکاری کی جائے گی جس کا سو فیصد خرچہ حکومت برداشت کرے گی اور ایسے زمیندار جن کے رقبہ جات پلین ہیں ان پر شجرکاری کے لیے 70 فیصد خرچہ محکمہ جنگلات ادا کرے گا اور باقی کا تیس فیصد مالکان اراضی دیں گے۔

اس حوالے سے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں سبسیڈائز ریٹ پر 2 روپے کے حساب سے پودے موجود ہیں، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ آنے والی نسلوں کو اس کے مثبت ثمرات محسوس ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو زمیندار اپنے رقبہ جات پر شجرکاری کروانا چاہتا ہے وہ جلد ازجلد ڈویژنل فاریسٹ آفس رابطہ کریں۔خواہش مند حضرات اپنی درخواست کے ہمراہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لف کر کہ ڈویژنل فاریسٹ آفس میں جمع کروائیں، پرائیویٹ زمینوں پر شجرکاری پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button