ڈومیلی

العصر سکول سسٹم بڑاگواہ میں یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد

ڈومیلی: العصر سکول سسٹم بڑاگواہ میں یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب ،بچوں نے ملی نغمے ،تقریراور ٹیبلو پیش کئے ،سفیرحمزہ طاہرنے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق العصر سکول سسٹم بڑاگواہ میں یوم دفاع وشہداپاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا باقائدہ آغازتلاوت قرآن پاک کے خوبصورت کلام سے علی ارتضی جماعت چہارم کے طالبعلم نے کیا ،نعت حادیہ انجم نے پیش کی،تقریرمحمدسکندر،احمدابرار ،محمداحسن،ایمان فاطمہ،مائرہ منظور،عبداللہ ہارون نے کی،جبکہ طیب طاہراور نایاب کیانی نے اسٹیج کی سیکرٹری کی ذمہ داری دی،اسکے علاوہ ننھے ننھے بچے سائرہ انور،ذونائشہ واجد،قندیل منظور،آمنہ نور،مومنہ بدرنے ملی نغمے پیش کر کے سب کو حیران کردیا،علی ارتضی نے پاک فوج کے حق میں ایک خوبصورت نغمہ پیش کیاتوہر طرف تالیوں کی گونج شروع ہوگئی۔

پرنسپل سفیرحمزہ طاہرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کو شکراداکرناچاہیے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں یہ آزادی ان نوجوانوں نے دی جنہوں نے اپنی جان قربان کرکے ملک کو بچایا،ہم پاک فوج ،نیوی،رینجرز،پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک و قوم کی حفاظت کررہے ہیں ،دن رات ہماری سرحدوں کی حفاظت پر معمورہیں،ہم سب کو اس ملک کی ہرقسم کی حفاظت کرنا فرض ہیں،اگر یہ پاکستان آزاد نہ ہوتا تو آج ہم یہاں نہ ہوتے،انڈیانے لاہور اور سیالکوٹ کے مقام پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے نوجوان اپنی جان قربان نہ کرتے تو یہ دونوںشہربھی انڈیا کے ہاتھ میں چلے جاتے ،مقبوضہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہے لیکن انڈیانے قبضے میں لے رکھا ہے،ہم سب کو ملکر اب کشمیر کے مسئلے کو بھی حل کراناہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حکومت ایک قادیانی کو مشیر لگانے جارہی ہے یہ ہم کو قبول نہیں ہے،قومی ترانے کے بعداس تقریب اختتام دعاکیساتھ کیاگیا،ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button