پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
کھیوڑہ

فواد چوہدری پنڈدادنخان کا فخر ہے، وہ حلقہ کی عوام کیلئے درد دل رکھنا والا لیڈر ہے۔ چوہدری اکرام جٹ

کھیوڑہ: چوہدری فواد حسین تحصیل پنڈدادنخان کا فخر ہے تحصیل پنڈدادنخان سے ان کی جو محبت ہے اس کی کوئی مثال نہیں ہے وہ حلقہ کی عوام کے لیے درد دل رکھنا والا لیڈر ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن چوہدری اکرام جٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام چوہدری فواد سے بے حد محبت کرتی ہے جس کا عملی ثبوت انہوں نے جنرل الیکشن میں چوہدری فواد بھاری لیڈ سے جتوا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام ان کی بے حد مشکور ہے جو انہوں نے علاقہ تھل کے لیے موبائل ہسپتال بھیجا ہے موبائل ہسپتال سے علاقہ تھل کے لوگ بہت زیادہ مستفید ہوں گے اور ان کے علاوہ بھی چوہدری فواد نے تحصیل پنڈدادنخان کے لیے جو ترقیاتی کام کیے ان پر بھی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چوہدری اکرام جٹ نے کہا کہ چوہدری فواد حسین تحصیل پنڈدادنخان کا فخر ہیں صدیوں بعد ہمیں چوہدری فواد کی صورت میں حلقہ کی عوام کے لیے درد دل رکھنے والا لیڈر ملا ہے جو حلقہ کی عوام کے مسائل کو اپنے ذاتی مسائل سمجھ کر حل کرتا ہے انہوں نے آخر میں کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری فواد کی قیادت میں مزید بہتری آ رہی ہے اور پی ٹی آئی میں کوئی مخالفت اور دھڑی بازی نہیں ہے کچھ لوگ بلاوجہ جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں تاکہ پارٹی کی شہرت کو نقصان پہنچے لیکن مخالفین چاہے جتنی مرضی کوشش کر لیں وہ کبھی بھی تحصیل پنڈدادنخان سے چوہدری فواد کی بڑھتی ہوئی شہرت اور محبت کو ختم نہیں کر سکتے آمدہ الیکشن میں بھی ضلع جہلم سے پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close