سوہاوہ

ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے وفدکی وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین سے ملاقات

سوہاوہ: ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے وفدکی وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین سے ملاقات، وفدنے چوہدر ی فواد حسین کو وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات بننے پرمبارکباد پیش کی ۔

ڈسٹرکٹ باایسوسی ایشن جہلم کے وفد جس میں ملک آصف ندیم ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن ضلع جہلم،چوہدری فخر رشید ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ضلع جہلم،چوہدری نوید احمد ایڈووکیٹ نائب صدر بارایسوسی ایشن ضلع جہلم،میاں عبیدالرحمان ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری،چوہدری زاہد حسین مونن ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری،چوہدری عاطف منہاس ایڈووکیٹ،مہر خرم شہزاد ایڈووکیٹ اور چوہدری محبوب عالم ایڈووکیٹ شامل تھے جنہوں نے چوہدری فواد حسین وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سے ملاقات کی وفد نے انہیں وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات بننے پر مبارک بار پیش کی۔

جہلم بار کو درپیش مشکلات جس میں بار روم کی بلڈنگ کی تعمیر نو اور وکلاء کیلئے چیمبرز کی تعمیرات کے حوالے سے آگاہ کیا،اور انہیںجہلم بار آمدکیلئے مدعوکیا،وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے جہلم بار کے ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے دعوت کوقبول کیا اور جہلم بار کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button