دینہاہم خبریں

دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم ڈاکو منہاج پولٹری کے مالک کو لوٹ کر فرار

دینہ: دینہ میں ڈاکو راج،دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم ڈاکو منہاج پولٹری کے مالک کو لوٹ کر فرار،پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نکودر میراں آباد روڈ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم ڈاکو منہاج پولٹری کے مالک ظفر سے دو لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تھانہ منگلا کی حدود میں ڈکیتی کی واردتیں معمول بن گئیں، دینہ میں منہاج پولٹری پر یہ ڈکیتی کی دوسری ورادات ہے۔
علاقہ مکینوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button