دینہاہم خبریں

دینہ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 4 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد

دینہ : دینہ پولیس کی کارروائی ،دوران گشت اطلاع پر ریڈ کرتے ہوئے 4 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا ،جوئے پر لگی رقم ،موبائل اور تاش کے پتے برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس سٹی چوکی دینہ کے ایس آئی محمد آصف نے دوران گشت اطلاع پر ریڈ کرتے ہوئے 4ملزمان محمد عرفان ،عبدالنعیم، شاہد اور وسیم کو رنگے ہاتھوں جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم 15420 روپے، 2عدد موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر لئے ،پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button