سوہاوہ

ڈی پی او جہلم کی سوہاوہ سے 80 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے میں کھلی کچہری

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم کی سوہاوہ سے 80کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں کھلی کچہری، پڑی درویزہ چوکی اور سوہاوہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے لرنر کاونٹر بنانے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے سوہاوہ شہر سے اسی کلو میٹر دور یو نین کونسل کوہالی کے علاقہ دیال میں پولیس تھانہ ڈومیلی کے سائلین کی شکایات سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

ڈی پی او جہلم کا دیال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا کھلی کچہری میں تھانہ ڈومیلی کی پانچ یونین کونسلوں کے چیئر مینز اور بلدیاتی نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

کھلی کچہری سے ڈی پی اوجہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین گھنٹے کا سفر کر کے آپ کے پاس آنے کا مقصد آپ کو اپنا دوست بنانا ہے اور آپ کو یہ یقین دلانا ہے کہ میرے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے شرکاء کو اپنا پرسنل موبائل نمبر دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بھی زیادتی ہو یا کوئی آپ سے رشوت طلب کرے تو مجھے میسج کریں کال کریں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مہم میں ہمارا ساتھ دیں ڈی پی او جہلم نے شہریوں کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے بنائے جانے والے لرنر کے لئے ڈی ایس پی سوہاوہ کے دفتر میں کاونٹر بنانے کا اعلان کیا اور پڑی درویزہ کی چوکی کو دوبارہ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ڈی پی اوجہلم نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور موقعہ پر درخواستوں کے فیصلے کیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button