کھیوڑہاہم خبریں

کھیوڑہ میں مسلح ڈاکوؤں کا ناکہ، مسافروں کو لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس کی غفلت کی وجہ سے گزشتہ رات کھیوڑہ چوآسیدنشاہ پہاڑی راستہ پر تقریبا 11بجے کے قریب چار مسلح ڈاکومسافروں سے نقدی موبائل،شناختی کارڈ اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ لے کر فرار ہو گئے جبکہ مقامی پولیس کی پیٹر ولنگ وین جو کہ روٹین میں ہوتی ہے الیکشن جلسوں کے سلسلہ میں شہر میں مصروف تھی۔

تفصیلا ت کے مطابق کھیوڑہ چوآسیدنشاہ میں ڈکیتوں کا سلسہ ایک بار پھر سے شروع ہوگیا گزشتہ رات تقریبا11بجے کے قریب چار نقاب پوش مسلح ڈاکوں نے ڈمپر کو سڑک کے درمیان میں کھڑا کر کے روڈ بلاک کر دیا اور آنے جانے والی گاڑیوں میں موجود مسافروں اور ڈی جی سیمنٹ ، بیسٹ وے سیمنٹ کی گاڑیوں میں موجود مزدوروں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور نقدی چھین لیے۔

پولیس کے موقع پر پہنچتے ہی ڈاکوہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پہاڑوں میں رو پوش ہوگئے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور استدعا کی کے پولیس کا ناکہ ایسی جگہ لگایا جائے جہاں پر موبائل سگنلز آتے ہوں اور کھیوڑہ پولیس چوکی فون نمبر بھی فوری بحال کیا جائے تاکہ عام آدمی بھی پولیس کو بروقت اطلاع دے سکے اور پہاڑی ایرایا میں پولیس کانوائے کو معمول سے جاری رکھا جائے تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button