سوہاوہاہم خبریں

اینٹی نارکوٹکس فورس ضلع جہلم نے پشاور سے گجرات آئس کی سپلائی ناکام بنا دی

سوہاوہ: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی نگرانی میں سوہاوہ میں رات گئے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلرز کیخلاف سرچ آپریشن پشاور سے گجرات آئس کی سپلائی ناکام بنادی گئی ، بین الصوبائی منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد ، ڈرگ ڈیلر کی فرار ہونے کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی ، آئس مہران گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی تنویر عباس گوندل کی خصوصی ہدایت پر ای ٹی او اورنگزیب خان کی نگرانی میں ایکسائز انسپکٹر اسد ہارون اور دیگر عملے نے ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ پر ناکہ بندی کرکے مشکوک مہران کار نمبری LX 441 کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی بھگانا شروع کر دی۔

ایکسائز ٹیم نے گاڑی کا تعاقب کرکے گاڑی کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی گئی تو ملزم گل امین کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد آئس برآمد کرلی ، ملزم پشاور سے گجرات منشیات سمگل کر رہا تھا ، تھانہ سوہاوہ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 9C کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button